QR CodeQR Code

چینی حکام کی ہٹ دھرمی، پھنسے پاکستانی تاجروں پر یومیہ پانچ ہزار یوآن جرمانہ

5 Dec 2019 22:46

سابق صدر گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس ناصر حسین راکی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان چین میں گزشتہ چھ دنوں سے پھنسے ہوئے ستر سے زائد پاکستانی تاجروں کو فوری طور پر گلگت پہنچانے کے لے اقدامات اٹھائے، حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چینی حکام ہٹ دھرمی پر اتر آئے، تاشغرغن میں پھنسے پاکستانی تاجروں کو یومیہ پانچ ہزار یوآن جرمانے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ پاک چین سرحد بند ہونے کے بعد چین میں ستر کے قریب پاکستانی تاجر سامان سمیت پھنسے ہوئے ہیں، اکثر تاجروں کا تعلق جی بی سے ہے۔ ادھر سابق صدر گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس ناصر حسین راکی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان چین میں گزشتہ چھ دنوں سے پھنسے ہوئے ستر سے زائد پاکستانی تاجروں کو فوری طور پر گلگت پہنچانے کے لے اقدامات اٹھائے، حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے اس مسئلے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دوہرا معیار ختم کرے، گزشتہ چھ دنوں سے جی بی کے تاجر چین میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کے پاس اتنے وسائل نییں کہ وہ مزید وہاں رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانیوں کے ساتھ۔ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، جسے یہاں کی تاجر برادری  کسی صورت برداشت نہیں کریگی۔


خبر کا کوڈ: 831014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831014/چینی-حکام-کی-ہٹ-دھرمی-پھنسے-پاکستانی-تاجروں-پر-یومیہ-پانچ-ہزار-یوا-ن-جرمانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org