QR CodeQR Code

دہشتگردی کے شکار ہنگو کے عوام کو آئی ڈی پیز کی طرز پر ریلیف فراہم کیا جائے علامہ ارشاد علی

5 Dec 2019 22:50

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے رہنماء کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 2008ء میں طالبان نے دہشت گردی کی بدترین کارروائی میں پورے علاقے کو تباہ کر دیا تھا، جس سے دو سو پچاس سے زائد گھرانے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی امام بارگاہ اور مساجد بھی اس تباہی کی زد میں آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی نے کہا ہے کہ ضلع ہنگو کا علاقہ شاہو خیل گیارہ سال گزرنے کے بعد بھی تباہ حالی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ 2008ء میں طالبان نے دہشت گردی کی بدترین کارروائی میں پورے علاقے کو تباہ کر دیا تھا، جس سے دو سو پچاس سے زائد گھرانے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی امام بارگاہ اور مساجد بھی اس تباہی کی زد میں آئیں۔ طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان بے گھر خاندانوں کو آباد نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے آئی ڈی پیز کی طرز پر ان لوگوں کو رہائشی سہولیات سمیت دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 831016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831016/دہشتگردی-کے-شکار-ہنگو-عوام-کو-ا-ئی-ڈی-پیز-کی-طرز-پر-ریلیف-فراہم-کیا-جائے-علامہ-ارشاد-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org