0
Thursday 5 Dec 2019 23:16

سرکاری گاڑی میں گھاس لانے پر جی بی پولیس کے دو اہلکار معطل

سرکاری گاڑی میں گھاس لانے پر جی بی پولیس کے دو اہلکار معطل
اسلام ٹائمز۔ سرکاری گاڑی میں گھاس لانے پر جی بی پولیس کے دو اہلکار معطل کر دیئے گئے۔ ایس ایس پی کے ایس ایف (قراقرم سکیورٹی فورس) گلگت بلتستان نے کے ایس ایف کے ڈی ایس پی جاوید اقبال کو سرکاری گاڑی کے غیر قانونی استعمال کی انکوائری کا حکم دیا اور رپورٹ تین روز میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ معطل اہلکاروں پر جی بی پولیس کی سی پیک پیٹرولنگ گاڑی پر جانوروں کیلئے گھاس لے جانے کا الزام ہے۔ پولیس گاڑی میں گھاس لے جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی نے نوٹس لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 831017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش