QR CodeQR Code

سکردو میں ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ

5 Dec 2019 23:33

ڈپٹی کمشنر سکردو نے کہا کہ کمل ریکارڈ کمپیوٹرائز شکل میں آنے کے بعد ہر شخص اپنی جائیداد کی تفصیلات ایک موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے آسانی سے حاصل کر سکے گا، جس سے لوگوں کا وقت اور حقوق محفوظ ہونگے اور جس سے عدالتی کیسز میں بھی نمایاں طور پر کمی آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع سکردو کے ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر سکردو خرم پرویز کی زیر صدارت ہوا، جس میں اربن یونٹ کے ماہرین نے ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے سلسلے میں ڈی سی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اربن یونٹ کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اپنی ضروریات کے مطابق جنرل ریکارڈ روم، تحصیل آفس سکردو اور تحصیل آفس گمبہ سکردو میں موجود دریدہ اور خستہ حالت میں موجود ریکارڈ کا معائنہ کیا اور انہوں نے اس حوالے سے ڈی سی کو بتایا کہ تمام تحصیلوں میں موجود ریکارڈ کو محفوظ کرنے، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیٹھ سرٹیفکیٹ، انکم سرٹیفکیٹ وغیرہ کو جدید طریقے سے کمپیوٹرائز کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اربن یونٹ کی ٹیم تحصیلوں کے ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے بعد پی سی ون ڈپٹی کمشنر کو پیش کریگی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائز ہونے سے عوام الناس کے حقوق کا تحفظ ہو گا اور دریدہ ریکارڈ بھی محفوظ ہوگا، نیز مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائز شکل میں آنے کے بعد ہر شخص اپنی جائیداد کی تفصیلات ایک موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے آسانی سے حاصل کر سکے گا، جس سے لوگوں کا وقت اور حقوق محفوظ ہونگے اور جس سے عدالتی کیسز میں بھی نمایاں طور پر کمی آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 831024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831024/سکردو-میں-ریونیو-ریکارڈ-کو-کمپیوٹرائز-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org