QR CodeQR Code

بھکر، سفیر حسین شہانی ہزاروں افراد کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپردخاک

5 Dec 2019 23:34

 مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں، مرحوم کی رسم سوئم اتوار کو اُنکے آبائی گائو بھان جٹا میں ادا کی جائیگی، ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری رسم سوئم کی مجلس سے خطاب کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی کو اُن کے آبائی گائوں بھان جٹا میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپردگی خاک کر دیا گیا، اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تنظیمی افراد سمیت وکلاء، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن سید اسد عباس نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجیبئر مہر سخاوت علی، ثقلین نقوی، سید ندیم عباس کاظمی، ملازم حسین، ساجد عباس گشکوری، صفدر حسین خان، صفدر مورانی، سید اجمل حسین شاہ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں، مرحوم کی رسم سوئم اتوار کو اُن کے آبائی گائو بھان جٹا میں ادا کی جائے گی، ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری رسم سوئم کی مجلس سے خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 831027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831027/بھکر-سفیر-حسین-شہانی-ہزاروں-افراد-کی-موجودگی-میں-آہوں-اور-سسکیوں-کیساتھ-سپردخاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org