0
Thursday 5 Dec 2019 21:05

حکومت کیجانب سے سی ایس ایس امتحانات کیلئے عمر کی حد میں تبدیلی کی تردید

حکومت کیجانب سے سی ایس ایس امتحانات کیلئے عمر کی حد میں تبدیلی کی تردید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) امتحانات کے لیے مقررہ عمر کی حد میں تبدیلی کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے بیان میں کہا ہے کہ سی ایس ایس امتحانات کے لیے عمر میں کمی کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے عمر کی حد میں کمی نہیں کی اور نہ ہی دیگر امیدواروں کیلئے عمر کی حد میں کمی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ واضح رہے کہ بعض اخبارات اور ٹی وی چینلز میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ سی ایس ایس امتحانات کے لیے سرکاری ملازمین و دیگر امیدواروں کے لیے مقررہ عمر کی حد میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ خبروں میں بتایا گیا تھا کہ سی ایس ایس امتحانات کے لیے سرکاری و دیگر امیدواروں کی بالائی عمر کی حد میں 2 سال کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش