0
Thursday 5 Dec 2019 21:22

سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین پر نئی تلوار لٹکنے لگی

سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین پر نئی تلوار لٹکنے لگی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں تارکین وطن ملازمین کے سر پر تلوار لٹکنے لگی، مملکت نے غیر ملکی ملازمین کے لیے قوانین مزید سخت کرتے ہوئے قید اور جرمانے کی سزاؤں کی منظوری دے دی۔ وزارت محنت کے نئے قانون کے مطابق کام سے راہ فرار اختیار کرنے والے ہروب کارکن کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا اور اس کے سعودی عرب میں داخلے پر تا حیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔ وزارت محنت اور جوازات (محکمہ پاسپورٹ) کے نئے قانون میں ایسا غیر ملکی ملازم جو اپنے آجر کے پاس کے بجائے کسی دوسری جگہ ملازمت کرے گا، وہ غیر قانونی عمل کے زمرے میں آئے گا اور اس پر وزارت کا قانون لاگو ہوگا۔

ہروب والے کارکنوں پر سزا کا اطلاق تمام پیشوں پر ہوگا، جس میں گھریلو ملازمین، فیملی ڈرائیور، خادمہ، فیملی نرس اور ہوم ٹیوٹر وغیر شامل ہیں۔ ہروب والے کارکن پر تا حیات مملکت میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی اور اسے بے دخل کر دیا جائے گا، جبکہ 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید بھی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر غیر ملکی کارکن اور ہروب والے کارکن کو ملازمت دینے والے شخص اور ادارے کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور اس پر قانون کی خلاف ورزی کے تحت 6 ماہ قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 831032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش