QR CodeQR Code

امریکی صدر پھنس گے

مواخذے کی یہ روش مستقبل کے صدور پر حملے کی راہ ہموار کرے گی، ٹرمپ

6 Dec 2019 07:22

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہاؤس کمیٹی کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے آرٹیکلز ڈرافٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پھنس گئے اور ان کے مواخذے کی کارروائی اب آرٹیکلز ڈرافٹ کرنے کے مرحلے میں داخل ہونے جا رہی ہے، دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ بائیں بازو کے ڈیمو کریٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ میرا مواخذہ کرنا چاہتے ہیں جس میں ’میں نے کچھ نہیں کیا‘۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مواخذے کی یہ روش مستقبل کے صدور پر حملے کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہیں اور جیت ہماری ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہاؤس کمیٹی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے آرٹیکلز ڈرافٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن خطاب میں نینسی پلوسی نے کہا کہ ʼصدر نے یوکرین کی عسکری امداد روک کر اور اوول آفس میں اہم ملاقات کے بدلے اپنے سیاسی حریف کے خلاف تحقیقات کا اعلان کر کے اپنے سیاسی مفاد کے لیے ملکی سکیورٹی کو داؤ پر لگایا اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔


خبر کا کوڈ: 831048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831048/مواخذے-کی-یہ-روش-مستقبل-کے-صدور-پر-حملے-راہ-ہموار-کرے-گی-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org