QR CodeQR Code

سفارتی سطح پر نئی کشمیر پالیسی اپنانا ہو گی، منصور قادر

6 Dec 2019 07:35

فارن ڈپلومیٹس وفد کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری لبریشن سیل کا کہنا تھا کہ اقوام عالم اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری لبریشن سیل منصور قادر ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل ایشیا میں امن کی ضمانت ہے، تحریک آزادی کشمیر نیا موڑ اختیار کر چکی ہے، سفارتی سطح پر نئی پالیسی اپنانا ہو گی، اقوام عالم اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فارن ڈپلومیٹس وفد کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انتظامیہ لبریشن سیل راجہ سجاد خان اور ڈائریکٹر آپریشن راجہ اسلم خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے مختلف سوالات بھی کئے جن کے جواب سیکرٹری لبریشن سیل منصور قادر ڈار اور ڈائریکٹر انتظامیہ راجہ محمد سجاد خان نے دیے۔ بریفنگ کے اختتام پر سیکرٹری لبریشن سیل منصور قادر ڈار نے فارن ڈپلومیٹس کے وفد کے سربراہ کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 831049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831049/سفارتی-سطح-پر-نئی-کشمیر-پالیسی-اپنانا-ہو-گی-منصور-قادر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org