0
Friday 6 Dec 2019 07:46

او آئی سی مخصوص لابی کی وجہ سے عملاً غیر فعال ہے، علامہ ساجد نقوی

او آئی سی مخصوص لابی کی وجہ سے عملاً غیر فعال ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ او آئی سی کا بنیادی کام مسلم ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی مفادات کے تحفظ کے ساتھ مسلم ریاستوں کے اقتدار کا تحفظ اور رکن ممالک کے درمیان یکجہتی کو فروغ دینا تھا، لیکن مخصوص لابی کی وجہ سے او آئی سی عملاً غیر فعال ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل ہونے کی بجائے مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں اور بھارتی و اسرائیلی مظالم بڑھ گئے ہیں۔ او آئی سی اپنے مقاصد میں کس حد تک کامیاب ہوسکی، کسی تبصرہ کی ضرورت نہیں، اس وقت کشمیر سے فلسطین اور شام تا بحرین میں آگ و خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 831051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش