QR CodeQR Code

طلبا کا سیاست میں حصہ لینا حق ہے، ڈاکر عبدالغفور راشد

6 Dec 2019 17:44

چیئرمین پی وائی سی کا طلبہ رہنماوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اندر مثبت سرگرمیاں صحتمندانہ معاشرے کی علامت ہیں، قیام پاکستان سے پہلے اور بعد میں بھی طلباء سیاست میں سرگرم ر ہے ہیں، مگر کچھ پیشہ ور جتھے باز لیڈر اور وڈیروں کی تعلیمی اداروں میں مداخلت اور بدامنی کے باعث سٹوڈنٹس یونینز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد سے جمعیت طلباء اہلحدیث کے مرکزی صدر حافظ عبدالغفار، سیکرٹری جنرل حافظ علی اکبر، عصمت اللہ اور اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر حافظ وسیم عباس، جنرل سیکرٹری ملک اویس نے لاہور میں ملاقات کی اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کا سیاست میں حصہ لینا حق ہے، جس سے نوجوان طبقے کو ایک عرصے سے محروم رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کی دونوں ذیلی تنظیموں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مدارس دینیہ اور یونیورسٹی کالجوں میں فعالیت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو ملکی معاملات سے دور رکھنا زیادتی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اندر مثبت سرگرمیاں صحتمندانہ معاشرے کی علامت ہیں، قیام پاکستان سے پہلے اور بعد میں بھی طلباء سیاست میں سرگرم ر ہے ہیں، مگر کچھ پیشہ ور جتھے باز لیڈر اور وڈیروں کی تعلیمی اداروں میں مداخلت اور بدامنی کے باعث سٹوڈنٹس یونینز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ طلبہ تنظیموں کو کو مثبت سرگرمیاں جاری رکھنی چاہئیں، طلبہ سیاست میں حصہ لینے والے اسلام اور وطن سے پاسداری کا حلف اٹھائیں اور یقین دہانی کروائیں کہ وہ بدامنی کا باعث بننے والی کسی قسم کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ تخریبی عناصر کی کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے، پاکستان اسلامی ریاست ہے، جہاں سیکولر اور بائیں بازو کے نظریات کی کوئی گنجائش نہیں، یہاں محمد عربی کے ماننے والے ہیں اور اسلامی نظام ہی اس ملک کا مقدر ہے۔


خبر کا کوڈ: 831056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831056/طلبا-کا-سیاست-میں-حصہ-لینا-حق-ہے-ڈاکر-عبدالغفور-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org