QR CodeQR Code

ایک سال کے دوران 10.4 ارب ڈالر قرضہ لینے کی خبریں گمراہ کن ہیں، وفاقی حکومت

6 Dec 2019 11:23

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 اگست 2018ء سے 30 ستمبر 2019ء تک کے عرصے میں پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں 1.3 ارب ڈالر کاا ضافہ ہوا، 10.4 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ حاصل کیا گیا، وہاں اسی عرصہ کے دوران 9.1 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ نے بعض اخبارات میں حکومت کی جانب سے پچھلے ایک سال کے دوران 10.4 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ لینے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ 18 اگست 2018ء سے 30 ستمبر 2019ء تک کے عرصے میں پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں 1.3 ارب ڈالر کاا ضافہ ہوا کیونکہ اس عرصے کے دوران جہاں 10.4 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ حاصل کیا گیا، وہاں اسی عرصہ کے دوران 9.1 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا گیا، جس کا خبروں میں کوئی ذکر نہیں ہے۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق اس طرح کی گمراہ کن خبریں نہ صرف ملکی مفاد کے خلاف ہیں بلکہ ایسی خبروں سے پاکستان کی تیزی سے مستحکم ہوتی ہوئی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 831061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831061/ایک-سال-کے-دوران-10-4-ارب-ڈالر-قرضہ-لینے-کی-خبریں-گمراہ-کن-ہیں-وفاقی-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org