0
Friday 6 Dec 2019 10:40

مسلم لیگ نواز کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی لندن میں آج بیٹھک ہوگی

مسلم لیگ نواز کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی لندن میں آج بیٹھک ہوگی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی لندن میں آج بیٹھک ہوگی، اہم سیاسی امور پر مشاورت کی جائے گی۔ مسلم لیگ نواز کے مزید سینیئر رہنما آج لندن پہنچ رہے ہیں، مسلم لیگ نواز کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید کو بھی لندن بلا لیا گیا ہے اور وہ آج برطانیہ پہنچیں گے۔ خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور سردار ایاز صادق پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں۔ پارٹی کے تمام رہنماؤں کے لندن پہنچنے کے بعد مسلم لیگ نواز اعلیٰ سطح کی مشاورت کرے گی۔ پاکستان کے اہم سیاسی اور ملکی معاملات لندن میں لیگی قیادت کی مشاورت زیر بحث آئیں گے۔ لیگی قیادت شہباز شریف کے خلاف مزید نئے کیسز کا جائزہ لے گی، الیکشن کمیشن، آرمی ایکٹ میں ترامیم کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے، اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے حکومت مخالف احتجاج کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 831066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش