0
Friday 6 Dec 2019 11:31

گلگت بلتستان، 58 سال سے زائد عمر کے افسران کی ترقی کیلئے لازمی کورسز کی شرط ختم

گلگت بلتستان، 58 سال سے زائد عمر کے افسران کی ترقی کیلئے لازمی کورسز کی شرط ختم
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے 58 سال سے زائد عمر کے انتظامی افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے لازمی کورسز کی شرط ختم کر دی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق او ایم ایس، ڈی ایم ایس اور پولیس سروس گروپ کے افسران جن کی عمریں 58 سے زائد ہیں وہ اگلے گریڈ میں ترقی کے لئے لازمی کورسز سے مستثنیٰ ہوں گے۔ صوبائی حکومت نے کے پی کے طرز پر 17 سے  18 گریڈ میں ترقی کے لئے ایم سی ایم سی (مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس) 18 سے 19 سکیل میں جانے کیلئے ایس ایم سی (سینئر مینجمنٹ کورس) 19 سے 20 گریڈ میں ترقی پانے کیلئے این ایم سی (نیشنل مینجمنٹ کورس) اور گریڈ 20 سے 21 میں پروموشن کیلئے این ڈی سی (نیشنل ڈیفنس کورس) سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔ اس طرح 58 سال سے زائد عمر کے افسران بغیر کورس کے اگلے گریڈ میں ترقی کے مستحق ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سکیل 17 سے 21 تک ترقیوں کے مراحل کے دوران مذکورہ کورسز کرانا لازمی تھا۔ صوبائی حکومت نے اب یہ شرط ختم کر دی ہے، جس کا اطلاق او ایم ایس، ڈی ایم ایس اور پولیس سروس گروپ کے افسران پر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 831070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش