0
Friday 6 Dec 2019 11:43

الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، ممبر کے پی کے جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم قریشی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف لیا، 2 رکنی الیکشن کمیشن اب فیصلے نہیں کر سکے گا تاہم سیاسی جماعتوں کے خلاف فنڈنگ کیسز کی تحقیقات کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی کام جاری رکھے گی۔ دوسری جانب مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو ہوگا جبکہ وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3، 3 نام دے رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ 5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 831072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش