QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ، رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

6 Dec 2019 11:47

لاہور ہائیکورٹ نےاس سے پہلے چار دسمبر کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کیے تھے، لیکن فاضل جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے درخواست ضمانت پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ اب سابق وزیر قانون کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے اور لاہور ہائیکورٹ کے روبرو 12 دسمبر کو سماعت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کی منشیات کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔  لاہور ہائیکورٹ کے روبرو سابق وزیر قانون کی درخواست ضمانت پر 12 دسمبر کو سماعت ہوگی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مشتاق احمد  رانا ثناء اللہ کی درخواست  ضمانت پر سماعت کریں گے۔ رانا ثناءاللہ  نے منشیات کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نےاس سے  پہلے چار دسمبر کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کیے تھے، لیکن فاضل جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے درخواست ضمانت پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ اب سابق وزیر قانون کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے اور لاہور ہائیکورٹ کے روبرو 12 دسمبر کو سماعت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 831073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831073/لاہور-ہائیکورٹ-رانا-ثناءاللہ-کی-درخواست-ضمانت-سماعت-کیلئے-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org