QR CodeQR Code

گورنر جی بی کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانا پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کو مہنگا پڑ گیا

6 Dec 2019 11:51

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ابرار بگورو نے گورنر کو ہٹانے کے حوالے سے فیس بک پر پوسٹ لگائی تھی جس کے بعد دنیور پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ابرار بگورو نے گورنر کو ہٹانے کے حوالے سے فیس بک پر پوسٹ لگائی تھی جو گورنر کو ناگوار گزری، جس کے بعد گزشتہ رات کو دنیور پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا بعد میں کارکنوں کے احتجاج کے بعد آج صبح رہا کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ گورنر جی بی کو ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی کا ایک گروپ سرگرم ہے اور وہ گو گورنر گو کی تحریک چلا رہا ہے۔ ابرار بگورو بھی اسی تحریک کا اہم رکن ہے۔ ناراض گروپ کا الزام ہے کہ راجہ جلال کرپشن کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 831074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831074/گورنر-جی-بی-کیخلاف-سوشل-میڈیا-پر-پوسٹ-لگانا-پی-ٹی-ا-ئی-کے-مقامی-رہنما-کو-مہنگا-پڑ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org