0
Friday 6 Dec 2019 12:19

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دیدی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ قرضہ توانائی سیکٹر میں اصلاحات کے لیے دیا گیا ہے، قرض پروگرام سے گردشی قرضہ ختم کرنے میں مدد ملے گی اور بجلی کی سپلائی بہتر ہوسکے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھیں گے، فراہم کردہ رقم سے پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کو منفی اثرات سے بچانے میں مدد ملے گی، پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، پاکستان اس وقت غیرملکی بھاری ادائیگییوں، کم زرمبادلہ کے ذخائر اور غیر متوازن ترقی جیسے مسائل سے دوچار ہے، عالمی معاشی ماحول اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے 2018ء میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی۔
 
خبر کا کوڈ : 831079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش