QR CodeQR Code

پی ٹی آئی والے سہمے اور گھبرائے ہوئے ہیں لیکن جب تک ہم ساتھ ہیں کچھ نہیں ہوگا، پرویز الہٰی

6 Dec 2019 13:23

گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ختم کرنے کیلئے شجاعت حسین کے ہمراہ سخت محنت کی، تاریخ میں پہلا دھرنا ہے جو ہر لحاظ سے پرامن طریقے سے ختم ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی، مسلم لیگ (ق) حکومت کیساتھ ڈٹ کر کھڑی تھی اور کھڑی رہیگی، ہمارے 11 منتخب نمائندے پورے ملک پر بھاری ہیں، مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں یہی لوگ کام آئے اور شجاعت حسین کے کردار کی وجہ سے دو لاکھ مولویوں کے دھرنے میں ایک گلاس بھی نہیں ٹوٹا، پی ٹی آئی والے سہمے اور گھبرائے ہیں، میں ان کو کہتا ہوں کہ جب تک ہم ساتھ ہیں کچھ نہیں ہوگا، ہم ہمیشہ حکومت کیلئے آسانیاں اور راستے بناتے رہیں گے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ختم کرنے کیلئے شجاعت حسین کے ہمراہ سخت محنت کی، تاریخ میں پہلا دھرنا ہے جو ہر لحاظ سے پرامن طریقے سے ختم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی بہترین انداز میں کام کر رہی اور مثالی قانون سازی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے شہباز پور منصوبے کو نقصان پہنچایا تاہم پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے جلد فنڈز کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔ قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا سابق دور میں مخالفین کیخلاف مقدمات بنوائے گئے مگر ہم ایسا نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 831106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831106/پی-ٹی-ا-ئی-والے-سہمے-اور-گھبرائے-ہوئے-ہیں-لیکن-جب-تک-ہم-ساتھ-کچھ-نہیں-ہوگا-پرویز-الہ-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org