QR CodeQR Code

فرانس، پنشن اصلاحات کیخلاف دوسرے دن بھی ہڑتال

6 Dec 2019 14:21

گذشتہ روز فرانس میں پنشن قوانین کے خلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن رہا، پندرہ لاکھ سے زائد مظاہرین نے ملک بھر میں احتجاج کیا، دارلحکومت پیرس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مظاہرین سڑکوں پر موجود رہے۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس میں پنشن اصلاحات کیخلاف دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال جاری ہے۔ گذشتہ روز فرانس میں پنشن قوانین کے خلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن رہا، پندرہ لاکھ سے زائد مظاہرین نے ملک بھر میں احتجاج کیا، دارلحکومت پیرس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مظاہرین سڑکوں پر موجود رہے۔ مظاہرے کے دوران چند شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ بھی کی اور پبلک پراپرٹی کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے روایتی ہتکھنڈے استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کیا۔ فرانس میں ہڑتال کے باعث اسکول بند رہین گے جبکہ  ہائی اسپیڈ ٹرین سروس معطل رہے گی۔ پیرس میٹرو نظام کے تحت چلنے والی میڑو سروس بھی تقریبا بند رہے گی جبکہ سینکڑوں پروازیں آج بھی منسوخ ہوں گی۔ ہڑتال کی کال دینے والی یونینوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے درست اقدامات نہ لئے تو یہ ہڑتال پیر تک جاری رہ سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 831119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831119/فرانس-پنشن-اصلاحات-کیخلاف-دوسرے-دن-بھی-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org