0
Friday 6 Dec 2019 14:48

پی پی رہنماؤں کیخلاف اقامہ کیس کا فیصلہ محفوظ

پی پی رہنماؤں کیخلاف اقامہ کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف اقامہ کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فریقین کو 13 دسمبر تک تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو فریال تالپور، سہیل انور سیال، ناصر شاہ، منظور وسان اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے اور نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے وکیل بیرسٹر ضمیر گھمرو نے دلائل دیے کہ 2012ء تک ناصر حسین شاہ کے پاس اقامہ تھا، 2012ء کے بعد میرے موکل نے کوئی اقامہ نہیں رکھا، یہ درخواست قابل سماعت نہیں جسے مسترد کر دیا جائے۔ درخواست گزاروں نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے اقامےاور اہم شواہد بھی عدالت میں پیش کر دیے، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 13 دسمبر تک تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر پر دبئی کے اقامے ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے، انہوں نے کاغذات نامزدگی میں مکمل اثاثے بھی ظاہر نہیں کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 831124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش