QR CodeQR Code

معلمین قرآن کو جدید دور کے تقاضوں اور اسلامی تعلیمات کے مطابق درس پڑھانا چاہیئے، علامہ مقصود ڈومکی

6 Dec 2019 15:02

ڈیرہ اللہ یار میں مکاتب ولایت پاکستان کے تحت تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ مکاتب تعلیم قرآن ہر محلے اور ہر گاؤں کی ضرورت ہیں، اہل خیر کو ان پر توجہ دینی چاہیئے، مکاتب ولایت پاکستان کی جانب سے بچوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی قابل تعریف عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مکاتب ولایت پاکستان کے زیراہتمام جامع مسجد ڈیرہ اللہ یار میں نصیرآباد ڈویژن کے دینیات سینٹرز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ اور طالبات میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، آئی ایس او کراچی کی ذیلی نظارت کے رکن علامہ سید کاظم عباس نقوی، علامہ مراد علی بلاغی، حاجی سیف علی ڈومکی و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈیرہ اللہ یار میں مبلغین اور معلمین قرآن کریم کی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ معلمین قرآن معاشرے کے بہترین افراد ہیں جو ایک عظیم ذمہ داری انجام دیتے ہیں، معلمین قرآن کو جدید دور کے تقاضوں اور اسلامی تعلیمات کے مطابق درس پڑھانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مکاتب تعلیم قرآن ہر محلے اور ہر گاؤں کی ضرورت ہیں، اہل خیر کو ان پر توجہ دینی چاہیئے، مکاتب ولایت پاکستان کی جانب سے بچوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی قابل تعریف عمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 831126

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831126/معلمین-قرآن-کو-جدید-دور-کے-تقاضوں-اور-اسلامی-تعلیمات-مطابق-درس-پڑھانا-چاہیئے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org