0
Friday 6 Dec 2019 15:51

بی آر ٹی منصوبہ، حکومت کا تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

بی آر ٹی منصوبہ، حکومت کا تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تحقیقات کو رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پشاور بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ خیبر پختونخوا حکومت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ پہلے ہی منصوبے کی نیب تحقیقات روک چکی لہٰذا دوبارہ کیس نہیں کھولا جاسکتا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیلئے کیس تیار کر لیا ہے جسے آئندہ ہفتے جمع کرا دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو 45 دن میں بی آر ٹی کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ بی آر ٹی سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ پر خیبر پختونخوا حکومت پہلے ہی حکم امتناع حاصل کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 831133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش