QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سکیورٹی اداروں کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

6 Dec 2019 18:37

ہلاک ہونیوالے دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان کے مقامی اقبال کھیارہ گروپ کے اہم کمانڈر تھے، جنکی شناخت عامر ابوبکر عرف گرنیڈی اور غلام جیلانی کے نام سے ہوئی۔


اسلام ٹائمزـ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کی ہےـ حساس ادارے کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد عامر گرنیڈی اور اس کا ساتھی غلام جیلانی مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کا تعلق کھیارہ گروپ سے بتایا گیا ہےـ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہےـ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اقبال کھیارہ گروپ کے انتہائی اہم و مطلوب دہشتگردوں کی ٹانک روڈ ظفر آباد کے علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

ذرائع کے مطابق ایک مشکوک مکان میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی پر سکیورٹی اہلکاروں نے مکان کو گھیرے میں لیا، اس دوران مکان میں موجود مسلح دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائر کھول دیا، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان کے مقامی اقبال کھیارہ گروپ کے اہم کمانڈر تھے، جن کی شناخت عامر ابوبکر عرف گرنیڈی اور غلام جیلانی کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگرد پولیس کو دہشت گردی سمیت دیگر قتل و غارت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔


خبر کا کوڈ: 831160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831160/ڈی-آئی-خان-سکیورٹی-اداروں-کی-کارروائی-میں-2-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org