0
Friday 6 Dec 2019 19:16

بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، علامہ باقر زیدی

بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ حکومت گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو سہولیات فراہم کرے، بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے، موجودہ حکومت معاشی پالیسی و عوامی ریلیف پر توجہ دے، مخصوص طبقے نے اسلامی فلاحی ریاست کو دیوالیہ ریاست بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص طبقے نے اسلامی فلاحی ریاست کو دیوالیہ ریاست بنا دیا، آج قسم قسم کی خرابیاں جنم لے کر بحرانوں کی شکل اختیار کررہی ہیں، پاکستان کی ترقی کا راز قانون کی عمل داری، آئین کی بالادستی اور انصاف کی سب کیلئے یکساں فراہمی میں ہے لیکن افسوس اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ اگر ہم ملک کو صحیح معنوں میں پھر سے فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں اور اس تصور کو عملی شکل دینا چاہتے ہیں تو پھر ملک پر مسلط کرپشن، اقرباء پروری، دہشت گردی و فرقہ واریت، ناانصافی، قانون میں عدم یکسانیت جیسی غلاظتوں سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ ملک پر مسلط اشرافیہ کا بھی زور توڑنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی فلاحی مملکت کے نام پر معرض وجود میں آیا لیکن افسوس بعدازاں اسے پٹڑی سے ہٹادیا گیا، موجودہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ عوامی ریلیف پروگرامز پر توجہ دے اور جلد از جلد عملی اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 831163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش