0
Friday 6 Dec 2019 19:21

دنیا کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے دامن رسول (ص) سے وابستگی اختیار کی جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

دنیا کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے دامن رسول (ص) سے وابستگی اختیار کی جائے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ دنیا کو امن کا گہورا بنانے کیلئے دامن رسول (ص) سے وابستگی اختیار کی جائے، اس وقت ہر طرف کشت و خون کا بازار گرم ہے اور بے راہ روی کا دور دورہ ہے، بےگناہوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ مظالم بھی اپنے عروج پر ہیں، ایسے میں ہمیں انہی مقدس ہستیوں کی طرف رجوع کرنا ہوگا جو خدا کے نیک اور پسندیدہ بندے ہیں اور جن کی محبت کا حکم واضح طور پر دیا گیا ہے، لہٰذا مسلمانوں، خصوصاً مسلم حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ ان مشکل حالات میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کریں اور اسی جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھیں جو خانوادہ رسول (ع) کا تھا، اس کے ساتھ ساتھ کوشش کی جائے کہ مسلمانوں کا اتحاد بحال ہو اور ہم ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوکر ایک دوسرے کی دادرسی کریں، کیونکہ اس وقت مسلمان انتشار و افراتفری کا شکار ہیں جبکہ ہمارے دشمن متحد ہیں، ایسے میں ہمیں ہوش اور عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرنے ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 831167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش