0
Friday 6 Dec 2019 20:15

ہیومن رائٹس کمیشن نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

ہیومن رائٹس کمیشن نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا
اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی حالیہ رپورٹ نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ ایچ آر سی پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور صوبے میں نااہلی بھی عروج پر ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت مضبوط جاگیردارانہ نظام میں ہاریوں کے مفادات کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہے اور ہاریوں کے مفادات کے تحفظ کے حوالے سے کارروائی سے بھی گریز کرتی ہے۔ رپورٹ میں جبری طور پر غائب کئے جانے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے شہادتیں بھی پیش کی گئی ہیں۔ حکومتِ سندھ کی کارکردگی کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں سندھ میں ہندو برادری کے ساتھ زیادتی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

ایچ آر سی پی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ہندو برادری کو ملازمتوں اور رہائش میں پریشانی کا سامنا ہے جب کہ حکومت مذہب کی جبری تبدیلی روکنے میں بھی ناکام ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی سندھ سے متعلق رپورٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کراچی میں متاثر ہونے والے چھوٹے دکانداروں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں اندرون سندھ علاج معالجے کی ناقص صورتحال پر بھی کڑی تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں آزادی اظہار اور  ایسوسی ایشنز خطرے کی زد پر ہیں۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق سندھ میں میڈیا اور سول سوسائٹی آرگنائزیشنز پر سرکاری اداروں کا دباؤ ہے۔
خبر کا کوڈ : 831177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش