0
Friday 6 Dec 2019 21:49

محکمہ تعلیم سندھ میں 37 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ میں 37 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کو صوبائی محکمہ تعلیم میں نوکریاں دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیکریٹری تعلیم احسن منگی نے محکمہ تعلیم سندھ میں 37 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ ہر سال نئے اساتذہ بھرتی کرے گا، ہر سال 4 ہزار سے زائد اساتذہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری سے اپریل کے درمیان بھرتیوں کا عمل مکمل کرلیں گے، خالی اسامیوں کیساتھ ریٹائرڈ اساتذہ کی جگہ بھی بھرتیاں ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 831181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش