QR CodeQR Code

پاراچنار، ڈی این اے کیلئے ننھی گل سکینہ کی قبر کشائی

6 Dec 2019 22:25

عدالتی احکامات پر قبائلی اضلاع میں قبر کشائی کا پہلا واقعہ ہے گل سکینہ کے چچا قیصر علی، سردار علی اور دیگر رشتہ داروں نے پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون پر ڈی پی او، پولیس اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں لوکل مجسٹریٹ اور پولیس کے ہمراہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی ٹیم نے ڈی این اے کیلئے قتل ہونیوالی سکول کی پانچ سالہ طالبہ گل سکینہ کی قبر کشائی کی، رشتہ داروں نے تحقیقاتی عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی این اے کا رزلٹ جلد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تیرہ نومبر کو ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ غنڈیخیل میں سرکاری سکول کی پانچ سالہ طالبہ گل سکینہ کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کا انکشاف ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی ٹیم نے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرنے کے لئے پولیس اور سول جج محمد اصغر کے ہمراہ قبر کشائی کی اور ڈی این اے کے لئے نمونے لاہور بھجوا دیئے گئے، عدالتی احکامات پر قبائلی اضلاع میں قبر کشائی کا پہلا واقعہ ہے گل سکینہ کے چچا قیصر علی، سردار علی اور دیگر رشتہ داروں نے پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون پر ڈی پی او، پولیس اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گل سکینہ کے رشتہ داروں نے مطالبہ کیا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج جلد دئیے جائیں تاکہ اصل ملزموں کو بروقت سزا مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 831189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831189/پاراچنار-ڈی-این-اے-کیلئے-ننھی-گل-سکینہ-کی-قبر-کشائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org