0
Friday 17 Jul 2009 12:12

ایران کا ایٹمی پروگرام شمالی کوریا کے پروگرام سے بہت مختلف ہے: یوکیا آمانو

ایران کا ایٹمی پروگرام شمالی کوریا کے پروگرام سے بہت مختلف ہے: یوکیا آمانو
اقوام متحدہ کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے نئے جنرل سیکرٹری یوکیا آمانو نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام شمالی کوریا کے پروگرام سے "بہت مختلف" ہے کیونکہ ایران نے این پی ٹی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ یوکیا آمانو، ایک سابق جاپانی سفارتکار جو اس ماہ کے اوائل میں آئی اے ای اے کے نئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں، نے کہا کہ ایران نے اب تک اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا: "شمالی کوریا کا ایٹمی تنازعہ ایران سے بہت ہی مختلف ہے"۔ اس سے پہلے بھی یوکیا آمانو نے اعلان کیا تھا کہ ہمیں کسی قسم کے شواہد نہیں ملے جو یہ ثابت کر سکیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 8312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش