0
Friday 6 Dec 2019 23:26

ملتان، شیعہ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرہ 

ملتان، شیعہ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے سورج میانی چوک پر شیعہ سنی اتحاد کونسل سورج میانی کے زیراہتمام حاجی ملک واصف علی کھوکھر اور تصور شاہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین میں حاجی کفایت حسین، قاری سلطان محمود، سید مرتضیٰ شاہ، اعجاز صدیقی، جاوید احمد، مشتاق رضوی، فخر صدیقی، غضنفر ملک، ہارون رشید، وجاہت حسین و دیگر مختلف مکاتب فکر کے لوگ شریک تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ملک واصف علی کھوکھر نے کہا کہ ناروے میں ہونے والے واقع میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہیئے، تاکہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی شخص مسلمانوں کی عزت و نفس مجروح نہ کرسکے۔ انہون نے مزید کہا کہ ہم حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ صرف پاکستانی عوام کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا میں جہاں بھی مسلمان آباد ہیں، ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، اگر آج ہم نے یہود کو منہ توڑ جواب نہ دیا تو ہم ہر فورم میں ہماری مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے والوں کو کیسے سبق سکھا سکتے ہیں۔؟ اُنہوں نے مزید کہا کہ ناروے میں ہونے والے واقعہ میں تمام مسئلہ امہ کی آنکھ اشکبار ہے۔
خبر کا کوڈ : 831206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش