QR CodeQR Code

کمشنر ملتان کا شہر کے تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ، درگاہوں پر چادر بھی چڑھائی 

6 Dec 2019 23:33

کمشنر ملتان نے کہا کہ اولیائے کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں، دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیائے کرام کے در پر آتے ہیں، صدیوں پرانے دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے، انتظامیہ قلعہ کہنہ اور تاریخی عمارات کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دے جبکہ والڈ سٹی پراجیکٹ بارے حکومت پنجاب کو سمری بھی بھیجی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق مذہبی سیاحت کے فروغ بارے اقدامات کا آغاز کردیا گیا، ڈویژنل انتظامیہ نے ملتان کی صدیوں پرانی مذہبی و ثقافتی اہمیت اجاگر کرنے کا فیصلہ کر لیا، کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے صدیوں پرانی طرز تعمیر کا جائزہ لینے  اولیائے کرام کے مزارات کا دورہ کیا، حاضری دی اور درباروں کی تزین و آرائش اور قلعہ کہنہ کی تاریخی حیثیت بحالی کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں، دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیائے کرام کے در پر آتے ہیں، صدیوں پرانے دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے، انتظامیہ قلعہ کہنہ اور تاریخی عمارات کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دے جبکہ والڈ سٹی پراجیکٹ بارے حکومت پنجاب کو سمری بھی بھیجی جائے گی۔ کمشنر شان الحق نے کہا کہ تاریخی عمارات اور عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کردار ادا کرے، اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی نے بتایا کہ حضرت بہاالدین زکریا کے مزار کی تزین و آرائش کیلئے امسال ترقیاتی بجٹ میں 1 کروڑ روپے کی سکیم رکھی گی ہے، جلد ہی مزار کی تزین و آرائش بارے کام شروع کردیا جائے گا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر بھی موجود تھے، کمشنر شان الحق درباروں کے دورے پر شہریوں سے گھل مل گئے اور مسائل بھی دریافت کئے۔


خبر کا کوڈ: 831207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831207/کمشنر-ملتان-کا-شہر-کے-تاریخی-اور-مذہبی-مقامات-دورہ-درگاہوں-پر-چادر-بھی-چڑھائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org