0
Friday 6 Dec 2019 16:37

کوئٹہ، سردی میں فرش پر امتحان، ناظم امتحان کا تبادلہ کر دیا گیا

کوئٹہ، سردی میں فرش پر امتحان، ناظم امتحان کا تبادلہ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سخت سردی کے دوران بچوں کو فرش پر بٹھا کر امتحان لینے کی خبر پر محکمہ تعلیم حرکت میں آگیا۔ مڈل کے امتحانات کے انتظام میں غفلت کی خبر میڈیا پر چلنے کا حکام نے نوٹس لے لیا۔ قائم مقام سی ای او بلوچستان ایگزامنیشن اینڈ اسیسمنٹ کا تبادلہ کر دیا۔ مشیر تعلیم سمیت اعلیٰ حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا اور قائم مقام سی ای او عارف شاہ کا تبادلہ کرکے انہیں محکمہ ثانوی تعلیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ادارہ نصابیات کے سینیئر ریسرچ آفیسر عبدالرزاق کو قائم مقام سی ای او تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آٹھویں جماعت کے طلباء نے ٹھنڈے فرش اور کھلی راہداریوں میں بیٹھ کر امتحان دیا جبکہ کئی امتحانی مراکز پر ہیٹر اور میز تو کیا بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی موجود نہیں تھیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ سخت سردی میں لکھتے ہوئے ہاتھ ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور امتحان دینے میں شدید مشکل پیش آرہی ہے۔ مشیر تعلیم بلوچستان محمد خان لہڑی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ اسکول انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی تو کارروائی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 831215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش