QR CodeQR Code

مہاجرین کا گزارہ الاؤنس ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، راجہ فاروق

7 Dec 2019 07:55

وزیراعظم آزادکشمیر اور کابینہ کے اراکین نے میاں نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دربار سخی سائیں سہیلی سرکار پر حاضری دی اور میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے 11 بکروں کا صدقہ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان کی قیادت میں آزادکشمیر کابینہ کے اراکین نے میاں نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دربار سخی سائیں سہیلی سرکار پر حاضری دی اور میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے 11 بکروں کا صدقہ دیا جبکہ مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ سلیم چشتی نے خصوصی دعا کرائی۔ قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیر سے مہاجرین 1989ء مقیم آزادکشمیر کے کیمپ صدور، معززین و عمائدین پر مشتمل نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر راجہ فاروق خان نے کہا کہ مہاجرین کا گزارہ الاؤنس ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 831228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831228/مہاجرین-کا-گزارہ-الاؤنس-ختم-کرنے-سوال-ہی-پیدا-نہیں-ہوتا-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org