QR CodeQR Code

بیرسٹر سلطان نے رکن اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

7 Dec 2019 08:03

تقریب حلف برداری کے بعد جلسہ سے خطاب کے دوران بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ میرپور کے عوام نے آزادکشمیر میں تبدیلی کی راہ ہموار کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر اور نومنتخب رکن اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ممبر اسمبلی کا حلف اٹھا لیا، سپیکر آزادکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے ان سے حلف لیا۔ یہ تقریب اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوئی، اس موقع پر تحریک انصاف آزادکشمیر کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں بیرسٹر سلطان کو بڑے جلوس کی شکل میں اسمبلی سیکرٹریٹ تک لایا گیا، مظفرآباد آمد پر بیرسٹر سلطان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ تقریب حلف برداری کے بعد جلسہ سے خطاب کے دوران بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ میرپور کے عوام نے آزادکشمیر میں تبدیلی کی راہ ہموار کر دی، اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 831229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831229/بیرسٹر-سلطان-نے-رکن-اسمبلی-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org