QR CodeQR Code

پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، مہدی ہنر دوست

7 Dec 2019 08:12

تحریک جوانان کے رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے سبکدوش ہونیوالے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں اپنی سفارتی میعاد مکمل کرنے والے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ خطے میں قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ایران پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جس سے خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار اور امن کے داخلی و خارجی دشمنوں کے عزائم ناکام ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک جوانان کے رہنما عبداللہ حمید گل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے سبکدوش سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عبداللہ حمید گل نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے خلاف عالمی سازشیں اور عزائم ناکام بنائیں گے۔ مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کے عوام نے مجھے جس عزت سے نوازا ہے وہ زندگی بھر فراموش نہیں کر پاؤں گا۔


خبر کا کوڈ: 831230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831230/پاکستان-کی-قربانیوں-قدر-کرتے-ہیں-مہدی-ہنر-دوست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org