0
Saturday 7 Dec 2019 08:21

10دسمبر کو کشمیریوں کیساتھ بھرپور یکجہتی کے اظہار کا فیصلہ

10دسمبر کو کشمیریوں کیساتھ بھرپور یکجہتی کے اظہار کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم انسانی حقوق کے دن 10دسمبر کو اسلام آباد کے عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکلیں گے، نوجوانان پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کشمیر یوتھ الائنس کے ساتھ ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کیا۔ چیئرمین الائنس ارسلان صادق، صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی، چیئرمین مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سردار عثمان عتیق سمیت 40 سے زائد یوتھ تنظیموں کے نمائندگان ڈی سی آفس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 10 دسمبر کو دفتر خارجہ کے باہر ہزاروں افراد جمع ہو کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 831231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش