0
Saturday 7 Dec 2019 08:49

پوری دنیا کشمیریوں کے پرامن احتجاج کی قائل ہوگئی، ڈاکٹر مصطفٰی کمال

پوری دنیا کشمیریوں کے پرامن احتجاج کی قائل ہوگئی،  ڈاکٹر مصطفٰی کمال
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ وادی کشمیر میں جاری نامساعد حالات کے دوران جن لوگوں نے قربانی دی ہے وہ رائیگان نہیں ہوگی اور تاریخ کے اس اہم موڑ پر ان لوگوں کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے لوگوں نے جس عزم و صبر کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں مل سکتی ہے اور پُرامن احتجاج گولی سے بھی زیادہ طاقتور اور موثر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں پر 1953ء سے ہی وار پر وار کئے گئے، ایک وار ان کا کامیاب ہوا تو دوسری بار دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کشمیریوں کے پرامن احتجاج کی قائل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے پرامن احتجاج سے بھارتی حکومت کے منفی پروپیگنڈے پر پانی پھیر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پرامن احتجاج سے ہی پوری دنیا نے ہماری حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کشمیر مسئلے کے پرامن حل اور ایسا حل جو لوگوں کی مرضی و منشاء کے مطابق ہو حل چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی قیادت کو بھی مل بیٹھ کر مسئلہ کشمیر کا ایسا حل تلاشنا ہوگا جو یہاں کی عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہو۔
 
خبر کا کوڈ : 831233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش