QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں انسانی صورتحال سنگین ہو رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

7 Dec 2019 08:53

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کشمیر میں رہنے والے 8 لاکھ سے زائد کشمیری عوام دنیا سے کٹے ہوئے ہیں جبکہ طبی اشیا کے فقدان اور بنیادی ضرورت کی اشیا کے حوالے سے مسلسل تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے زیرتسلط کشمیر میں 126 روز سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث انسانی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن نے لاکھوں کشمیریوں کے زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے 8 لاکھ سے زائد کشمیری عوام دنیا سے کٹے ہوئے ہیں جبکہ طبی اشیا کے فقدان اور بنیادی ضرورت کی اشیا کے حوالے سے مسلسل تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی مذمت کے باجود بھارت کی طرف سے غیرانسانی سلوک اور یکطرفہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت فوری طور پر وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کرے اور تمام قیدیوں کو رہا کرے بالخصوص سول سوسائٹی کے اراکین اور نوجوانان کو رہا کیا جائے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے مطالبہ کیا کہ بھارت پبلک سیفٹی ایکٹ اور دیگر غاصبانہ قوانین کا خاتمہ کرے اور آزاد میڈیا اداروں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطے کا دورہ کرنے کی اجازت دے تا م وہ خود کشمیری عوام کی صورتحال جان سکیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اقوامِ متحدہ، بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ عالمی قوانین اور قراردادوں کے برخلاف کشمیری عوام کے مذہبی حقوق کی پامالی کی مذمت کریں۔ بھارتی اور جاپانی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری کے مشترکہ اعلامیے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ‘سفارتی ذرائع سے مایوسی اور تحفظات کا اظہار‘ جاپان کو پہنچا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 831234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831234/مقبوضہ-کشمیر-میں-انسانی-صورتحال-سنگین-ہو-رہی-ہے-ترجمان-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org