0
Saturday 7 Dec 2019 08:57

کشمیر میں سیاسی عمل بالکل مفلوج ہے، حسنین مسعودی

کشمیر میں سیاسی عمل بالکل مفلوج ہے، حسنین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر و رکن پارلیمان جسٹس (آر) حسنین مسعودی نے کہا کہ وادی کشمیر میں سیاسی عمل بالکل مفلوج ہے اور اس کی بحالی کا کوئی فوری امکان نظر نہیں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس سمیت جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران فزشتہ چار مہینیوں سے پابند سلاسل ہیں۔ حسنین مسعودی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سیاسی عمل بالکل ہی مفلوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے ضلعی، تحصیلی اور بلاک سطح کے تقریباً تمام لیڈر بند ہیں، یہ صرف این سی کی ہی بات نہیں ہے بلکہ یہاں کے سیاسی افق پر جتنی بھی جماعتیں ہیں ان کے قائدین بھی پابند سلاسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل شروع ہونے کا کوئی امکان ہی نظر نہیں آتا ہے۔ حسنین مسعودی نے کہا کہ اہیلان جموں و کشمیر نے پانچ اگست کے فیصلوں، جن کے تحت ریاست کی خصوصی پوزیشن ختم کرکے اسے دو وفاقی حصوں میں منقسم کیا گیا کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے پانچ اگست کے فیصلوں کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے روز مرہ کی سرگرمیاں معطل رکھ کر اپنا احتجاج درج کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 831235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش