0
Saturday 7 Dec 2019 09:20

سعودی شوریٰ کونسل کا دورہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ

سعودی شوریٰ کونسل کا دورہ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کی سربراہی میں صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کی۔ سرکاری خبر ایجنسی 'اے پی پی' کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دعوت پر تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

عمران خان نے چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال اور مظالم سے آگاہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی لاک ڈاﺅن اور مواصلاتی نظام کی بندش 5 اگست 2019ء سے جاری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

اس موقع پر چیئرمین شوریٰ کونسل نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 831240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش