0
Saturday 7 Dec 2019 11:22

لاہور، کینٹ کچہری سے عالمگیر وزیر کی درخواست ضمانت خارج

لاہور، کینٹ کچہری سے عالمگیر وزیر کی درخواست ضمانت خارج
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 29 نومبر کو طلبہ مارچ میں اشتعال انگیز اور ریاست مخالف تقریر کرنے پر گرفتار عالمگیر وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ عالمگیر وزیر نے لاہور کی کینٹ کچہری میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے طلبہ کے حقوق کیلئے مارچ نکالا تھا، جس میں کسی کیخلاف تقریر نہیں کی، ایف آئی آر میں درج تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بے بنیاد مقدمے میں کسی کو بلاجواز قید نہیں رکھا جا سکتا، عدالت درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے۔ عالمگیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو پراسیکیوشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ نسیم اختر کو بتایا کہ مقدمہ کی دفعات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کو سماعت کرنے کا اختیار نہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نسیم اختر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔
خبر کا کوڈ : 831254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش