0
Saturday 7 Dec 2019 12:18

کرک اور نوشہرہ میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کرک اور نوشہرہ میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کرک میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کرک کے علاقے تپی کندہ میں جائیداد کے تنازعے پر فریقین میں کچھ عرصہ سے تنازع چلا آ رہا تھا، دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہونے پر دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب نوشہرہ میں برطانیہ پلٹ 44 سالہ خاتون کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ خلیل آباد آمان گڑھ میں چلتی موٹرکار پر قریب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں برطانیہ سے آئی ہوئی خاتون مراد بیگم موقع پر ہی جابحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں مقتولہ کا 19 سالہ بیٹا بلال خٹک اور دو قربی رشتہ دار خواتین بھی موجود تھیں جو معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے مقتولہ کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گی۔ مقتولہ کے بیٹے بلال خٹک کی مدعیت میں تھانہ آضاخیل میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بلال خٹک کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، برطانیہ سے شادی کیلئے آئے اور چند دنوں میں واپسی تھی۔ دوسری جانب نوشہرہ پولیس نے اقرار کیا ہے کہ یہ واردات ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 831271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش