0
Saturday 7 Dec 2019 13:35

7 ماہ بعد بھی کراچی میں ایک ہزار بسیں نہ لائی جاسکیں، سندھ حکومت کی نجی کمپنی کو وارننگ

7 ماہ بعد بھی کراچی میں ایک ہزار بسیں نہ لائی جاسکیں، سندھ حکومت کی نجی کمپنی کو وارننگ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی ڈائیو کے درمیان کراچی میں ایک ہزار بسیں چلانے کا معاہدے طے ہوئے7 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم ابھی تک ایک بس بھی لانچ نہیں کی جا سکی۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ ڈائیو کمپنی کو آخری وارننگ دی جا چکی ہے کہ معاہدے کے تحت 3 ماہ میں بسیں لے کر آجائے بصورت دیگر سندھ حکومت قانونی تقاضے پورے کرے گی اور نجی کمپنی پر جرمانے عائد کیا جائے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے نجی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی کورین کمپنی ڈائیو سے سندھ حکومت کا معاہدہ ایم او اے memorandum of association سائن ہوا تھا جس کے تحت انہیں بروقت یہ بسیں لانی تھیں تاہم یہ بسیں ابھی تک نہیں آسکی ہیں، جس کی وجہ سے کراچی کے شہری بہتر پبلک ٹرانسپورٹ سروس سے محروم ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ نجی کمپنی کو انتباہ کردیا ہے کہ تین ماہ کے اندر یہ بسیں آجانی چاہیں بصورت دیگر انہیں قانون کے تحت جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سندھ حکومت اور ڈائیو کمپنی کے درمیان کراچی میں نئی ایک ہزار ائیرکنڈیشنڈ سی این جی بسیں لانے اور آپریٹ کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا، معاہدے کے تحت رواں سال جون میں پہلے فیز میں 200 بسیں لانا تھیں اور اس کے بعد بتدریج 800 بسیں لانچ کرنی تھیں، اس ضمن میں صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے روٹ بھی تشکیل دیدیئے ہیں تاہم نجی کمپنی کیجانب سے یہ بسیں ابھی تک نہ آسکیں۔

ڈائیو کمپنی کے چیئرمین شہریار چشتی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ، روپے کے قدر میں کمی اور مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال کی وجہ سے یہ منصوبہ کچھ تاخیر کا شکار ہوا تھا، تاہم اب روپیہ کافی عرصے سے مستحکم ہے اور ملک کی معاشی صورتحال بھی اچھی ہے اس لئے معاملات کنٹرول میں آچکے ہیں، بہت جلد کراچی کے شہریوں کا انتظار ختم کردیں گے اور بس سروس شروع کردی جائیگی۔ شہریار چشتی نے کہا کہ ڈائیو کمپنی یہ بسیں چین سے درآمد کررہی ہے، پہلے فیز میں 200 بسیں اگلے سال ماہ جنوری کے آخر میں آجائیں گی اس کے بعد بقیہ 800 بسیں بتدریج درآمد کی جائیں گی، سندھ حکومت سے روٹس بھی سائن ہوچکے ہیں اور اب بسوں میں مزید تاخیر نہیں ہوگی، شیڈول کے تحت پہلے فیز کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔ شہریار چشتی نے کہا کہ بسوں کا کرایہ 20، 30 اور 40 روپے ہوگا، تمام بسیں سی این جی سے چلیں گی اور سی این جی بندش کے دوران بھی ان بسوں کو سی این جی فراہم ہوتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 831307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش