0
Saturday 7 Dec 2019 13:49

کراچی، ایک ہفتہ قبل اغواء کی گئی دعا منگی گھر واپس پہنچ گئی

کراچی، ایک ہفتہ قبل اغواء کی گئی دعا منگی گھر واپس پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے ایک ہفتہ قبل اغواء کی گئی دعا منگی گھر واپس پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دعا منگی گذشتہ شب گھر واپس پہنچی اور وہ خیریت سے ہے۔ اس موقع پر اہل خانہ نے دعا منگی کی گھر واپسی کے حوالے سے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔ اغوا کاروں نے چند روز قبل واٹس ایپ کال کے ذریعے دعا کی واپسی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دعا کی رہائی مبینہ طور پر تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی ہے۔ واضح رہے کہ 19 سالہ دعا منگی کو گذشتہ ہفتے کی رات 10 بجے ڈفینس فیز 6 کے علاقے بڑا بخاری سے ایک ریسٹورنٹ کے باہر سے گاڑی میں سوار ملزمان اغواء کرکے لے گئے تھے، جبکہ اس کے ساتھ موجود دوست حارث کو گولی مار کے زخمی کر دیا تھا، جو نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 831312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش