QR CodeQR Code

فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

7 Dec 2019 13:58

سماجی کارکن محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے  احتساب شہزاد اکبر، وزیر ریلوے شیخ رشید، سیکرٹری وزارت خارجہ، چیئرمین نیب اور لندن میں پاکستانی سفیر کو فریق بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملک ریاض کے نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ تصفیے کی رقم کے بارے میں غلط بیانی کی ہے۔ سماجی کارکن محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے  احتساب شہزاد اکبر، وزیر ریلوے شیخ رشید، سیکرٹری وزارت خارجہ، چیئرمین نیب اور لندن میں پاکستانی سفیر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ غلط بیان بازی اور جھوٹ بولنے والا قومی اسمبلی کا رکن نہیں رہ سکتا لہذا آرٹیکل 63 ون جی کے تحت وفاقی وزیر کو نااہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں آتا تب تک فواد چوھدری کی رکنیت معطل کرکے سرکاری عہدہ استعمال کرنے سے روکا جائے۔


خبر کا کوڈ: 831315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831315/فواد-چوہدری-کی-نااہلی-کیلئے-آئینی-درخواست-سپریم-کورٹ-میں-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org