0
Saturday 7 Dec 2019 15:31
قادیانیت کو پنپنے کیلئے وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں

ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران سیاست مدینہ سے کوسوں دُور ہیں، عبدالطیف خالد چیمہ

ملک بھر میں 29 دسمبر کو یوم تاسیس احرار منایا جائے گا، خطاب
ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران سیاست مدینہ سے کوسوں دُور ہیں، عبدالطیف خالد چیمہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے جامع مسجد ختم نبوت چند رائے روڈ لاہور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران سیاست مدینہ سے کوسوں دُور ہیں اور ریاست مدینہ کا نام ایکسپلائٹ کیا جا رہا ہے، جو کسی طور بھی قرین قیاس اور قرین انصاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی کام عقائد کی تعلیم اور اس تعلیم کی بنیاد پر افراد کی تربیت اور پھر اسلامی ریاست کا قیام ہے، لیکن یہاں تو سب کچھ الٹ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور عالم کفر ہمارے عقیدے پر وار کر رہا ہے جبکہ ہمارے حکمران امریکہ اور عالم کفر کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں، ایسے میں ریاست مدینہ کے نام پر دھوکہ کھانے کی بجائے اس کے تصور کو علمی و فکری طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق فوجی آمر پرویز مشرف کو اس کے منطقی و فطری انجام تک پہنچا دینا چاہیئے جو قوتیں پرویز مشرف کو بچانے میں لگی ہوئی ہیں، وہ غدار اور قاتل کو بچانا چاہتی ہیں، جو ملک اور قوم کیساتھ بھی ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی فتنے کی جڑیں کاٹنے کی بجائے اسے پنپنے کے مواقع اور وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کے بعد جناب نبی کریم ﷺ کی تعلیمات نے پوری دنیا پر حکمرانی کی اور دنیا کے سماج اور کلچر کو بدل کے رکھ دیا، آج بھی ہم اسی انقلاب اور قیام ریاست مدینہ کی پیروی کرنا چاہتے ہیں تو پھر اسی اسوہ کی مکمل پیروی کرنا ہوگی۔ بعدازاں عبداللطیف خالد چیمہ نے مرکزی دفتر احرار لاہور میں میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری، قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیاءالحق قمر، بابا حبیب احمد، مہر اظہر حسین وینس اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات اور مشاورت کی جس میں طے پایا کہ 29 دسمبر کو ملک بھر میں یوم تاسیس احرار جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 831341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش