0
Saturday 7 Dec 2019 17:18

خیبر پختونخوا کابینہ میں اگلے ہفتے توسیع اور تبدیلی کا امکان

خیبر پختونخوا کابینہ میں اگلے ہفتے توسیع اور تبدیلی کا امکان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں اگلے ہفتے توسیع اور تبدیلی کا امکان ہے، جس کے تحت چار وزارء اور مشیروں کے قلمدان تبدیل ہونگے۔ وزیراعلٰی ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی محمود خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد نئی فہرست کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق توسیع و تبدیلی کے تحت چار وزراء اور مشیروں کے قلمدان تبدیل ہوں گے۔ وزیراعلٰی ہاؤس ذرائع کے مطابق خاتون سمیت 3 نئے قبائلی اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی پہلی بار کابینہ میں نمائندگی ملے گی۔ مہمند ایجسنی سے خاتون ایم پی اے کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزارت اطلاعات، تعلیم، معدنیات اور مواصلات کی وزارتوں میں رد وبدل اور تبدیلیوں کا امکان ہے۔ سی ایم ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی محمود خان چند دن میں وزیراعظم عمران خان سے منظوری لے کر صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 831355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش