0
Saturday 7 Dec 2019 18:32

دیامر میں مقامی علماء کی جانب سے فتویٰ جاری ہونے کے بعد تشنج سے بچائو کی مہم کا بائیکاٹ

دیامر میں مقامی علماء کی جانب سے فتویٰ جاری ہونے کے بعد تشنج سے بچائو کی مہم کا بائیکاٹ
اسلام ٹائمز۔ دیامر میں مقامی علماء کی جانب سے فتویٰ جاری ہونے کے بعد عوام نے تشنج سے بچائو کی مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔ چلاس کے نائب خطیب مولانا عبدالمحیط نے بھی خواتین کو تشنج سے بچائو کے ٹیکے نہ لگوانے کی تاکید کر دی اور ویکسین کو غیر ملکی این جی اوز کی سازش قرار دیا۔ دیامر کے نالہ جات میں یہ بھی افواہیں پھیلائی گئی ہیں کہ خواتین کو تشنج کے ویکسین اور ٹیکے لگانے سے بچے بزدل پیدا ہوتے ہیں، مغرب ہماری آنے والی نسلوں کو بزدل بنا کر مسلمانوں کے دل سے جذبہ جہاد کا شوق ختم کر رہا ہے، ان افواہوں کے بعد بعد عوام نے مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش