QR CodeQR Code

مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے اور بیرون ملک جانے کی درخواست

7 Dec 2019 21:26

درخواست میں کہا گیا کہ والد کی بیماری کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہوں اور والد کو بھی میری ضرورت ہے، والد کی دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں، وہ بیماری میں مجھ پر ہی انحصار کرتے ہیں، درخواست کے حتمی فیصلے تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنا نام نکالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں حکومت، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتوں میں مسلسل پیش ہوتی رہی ہوں، العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے باوجود بیرون ملک سے والد کے ساتھ واپس آئی، 20 اگست 2018ء کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی ہے، ای سی ایل میں نام کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ والد کی بیماری کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہوں اور والد کو بھی میری ضرورت ہے، والد کی دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں، وہ بیماری میں مجھ پر ہی انحصار کرتے ہیں، درخواست کے حتمی فیصلے تک بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ  9 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 831387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/831387/مریم-نواز-کی-سی-ایل-سے-نام-نکالنے-اور-بیرون-ملک-جانے-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org